Saturday, April 5, 2014

Afghan election




افغان صدارتی الیکشنز کے دوران  گولیوں اور بموں کی برسات بھی ہوئی۔۔اور آسمان سے کھل کر  بارش بھی برسی ۔۔عسکریت پسندوں نے ووٹرز  کو روکنے کے لیے ڈالرز بھی چلائے اور بم بھی۔۔لیکن افغان عوام نے اٹھاون فی صد ٹرن آوٹ دے کر عسکریت پسندی کی ضمانت ضبط کرا لی

دھماکوں  اور فائرنگ کی گھن گرج اور طوفانی بارش  کے باوجود افغانی  ریکارڈ تعداد  میں حق رائے دہی  کے لیے گھروں سے باہر نکلے ۔دلوں میں خوف  اور آنکھوں میں تبدیلی کی چمک لیے  مردوں اور عورتوں کی لمبی قطاریں   پولنگ سٹیشنز کے باہر  دیکھنے میں آئیں ۔صوبہ ننگر ہار میں طالبان نے پولنگ کو ناکام بنانے کے لیے  ووٹرز  کو  ایک شناختی کارڈ کے بدلے  پانچ ڈالر کی پیشکش کی  ۔جس پر کئی شہریوں نے پولنگ اسٹیشنز کی بجائے طالبان کا رخ بھی کیا ۔جہاں ڈالر نہ چلا وہاں عسکریت پسندوں نے بم چلا کر لوگوں سے حق رائے دہی چھیننے کی کوشش کی ۔اٹھاو ن فی صد ریکارڈ ٹرن آوٹ  میں پینتیس فی صد ووٹ خواتین کے تھے ۔ کئی صوبوں میں  بیلٹ پیپرز  کم پڑ گئے۔اور اکثر لوگون کو ووٹ ڈالے بغیر گھروں کو لوٹنا پڑا  ۔الیکشنز کے دوران سکیورٹی خدشات  کے باعث  پاکستانی  حکام نے  افغان  سرحد کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کیے رکھا۔

No comments:

Post a Comment