افغان صدارتی انتخابات کے دوران ووٹرز میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا ۔۔جبکہ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود پچیس صوبوں میں فائرنگ اور دھماکوں کے واقعات میں دو خود کش حملہ آوروں سمیت بیاسی کے قریب افراد ہلاک ہوگئے
جنگوں اور بے امنی کے ستائے افغانیوں نے انتقال اقتدار کے لیے انتخابات میں پورے تپاک سے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے چونتیس صوبوں میں اکیس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظردوسو گیارہ پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ روک دی گئی۔جبکہ خراب موسم اور ٹرن آوٹ میں ریکارڈ اضافے کے باعث پولنگ کا وقت بھی ایک گھنٹے کے لئے مزید بڑھا دیا گیا۔انتخابات میں امن و امان کی مجموعی صورت حال متاثر کن نہیں رہی ۔ کئی صوبوں میں عسکریت پسندوں نے پولنگ اسٹیشنز اور ووٹرز کو نشانہ بنایا جس سے اسی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔جبکہ صوبہ خوست میں دو خود کش حملہ آور بھی سکیورٹی گارڈز کی گولیوں کا نشانہ بنے
No comments:
Post a Comment